تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش کے پرانے ویڈیوزوائرل کرنے والوں کو پولیس کی وارننگ

حیدرآباد: حیدرآباد کی رچہ کنڈہ پولیس نے بارش اورسیلاب سے متعلق پرانے ویڈیوزاپ لوڈ کرتے ہوئے عوام کو خوفزدہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔ بعض افراد کی جانب سے اس طرح کے پرانے ویڈیوز سوشیل میڈیا پروائرل کئے جارہے ہیں۔ اس طرح کے پرانے ویڈیوز پھیلاتے ہوئے عوام میں خوف ہوہراسانی کا ماحول پیدا کرنے والوں کو قانونی کاروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ سرکاری محکمہ صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہے بارش کے دوران عوام سے مدد کیلئے پولیس کنٹرول روم کو فون کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button