نیشنل

مہاراشٹرا کی سیاست،دیویندرفڈنویس چیف منسٹراورایکناتھ شنڈے ڈپٹی چیف منسٹر!

ممبئی: چیف منسٹرمہاراشٹرا ادھوٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد بی جے پی کے خیمہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کے استعفی کے بعد اب بی جے پی کے دیویندر فڈنویس حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر سکتے ہیں۔ شیو سینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے جن کی بغاوت نے مہاراشٹر کے سیاسی بحران کی شروعات کی تھی انہیں ڈپٹی چیف منسٹربنایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ادھوٹھاکرے کے مستعفیٰ ہونے کے بعد دیویندرفڈنویس کو مٹھائیاں کھلانے کی تصاویرسوشل میڈیا پرگشت کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button