نیشنل

چوہے کو مارنے کے الزام میں ایک نوجوان کے خلاف پولیس نے داخل کی 30 صفحات کی چارج شیٹ _ اترپردیش میں عجیب وغریب واقعہ

لکھنو _ 12 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش کے بدایوں میں منوج نامی نوجوان کو چوہا مارنا مہنگا ثابت ہوا۔ پولیس نے چوہا مارنے کے الزام میں منوج کے خلاف عدالت میں 30 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ عجیب وغریب واقعہ پچھلے سال 25 نومبر کا ہے۔ چوہے کے قتل کا معاملہ فی الحال سرخیوں میں ہے  منوج کے خلاف صدر کوتوالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

معاملہ صدر کوتوالی علاقہ کے محلہ پنواڈیہ سے متعلق ہے۔ 25 نومبر 2022 کو یہاں رہنے والے منوج نے ایک چوہا پکڑا تھا جو اس کے گھر میں گھس گیا تھا۔ اس کے بعد اس کی دم پر پتھر باندھا گیا اور پھر اسے نالی میں پھینک دیا گیا۔ جانوروں سے محبت کرنے والے وکندر شرما نے منوج کو چوہے کی دم سے پتھر باندھ کر نالی  میں ڈبوتے دیکھا تھا۔

وکندر شرما نے واقعے کی ویڈیو بنائی اور پولیس اسٹیشن میں منوج کے خلاف شکایت کی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا تاہم پوچھ تاچھ کے بعد چھوڑ دیا۔ ویٹرنری اسپتال نے چوہے کا پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کردیا، اس لیے پولیس نے لاش کو آئی وی آر آئی بریلی بھیج دیا ۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چوہے کی موت کی وجہ دم گھٹنے سے ہونے  کا انکشاف ہوا ہے۔

جانوروں کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرنے والے افراد اور وکلاء نے بتایا کہ اس کیس میں منوج کو تین سال تک سزا سنائی جا سکتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button