نیشنل

بھاگلپور بلدیہ کے اسکرین پر قابل اعتراض تحریر: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: پٹنہ ریلوے اسٹیشن میں فحش ویڈیو چلنے کے واقعہ کو لوگ ابھی بھول بھی نہ پائے تھے کہ اب تازہ طورپربھاگلپور میں بھی اسی طرح کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھاگلپور ریلوے اسٹیشن کے پاس امبیڈکر چوک پر نصب میونسپل کارپوریشن کے ایل ای ڈی اسکرین پر پیر کے روز اچانک پیغام چلنے لگا جس سے بازار میں موجود لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ میونسپل کارپوریشن کے ایل ای ڈی اسکرین پر قابل اعتراض مواد جس میں لکھا تھا” کال گرل کیلئے یہاں رابطہ کریں” کے چلتے ہی بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع ہو گئے اور بعض نے موبائل فون میں اس منظرکو ریکارڈ کر لیا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ محکمہ نے فوراً حرکت میں آتے ہوئے اسے بند کروادیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button