تلنگانہ

تلنگانہ میں کسی بھی وقت ہو سکتا ہے برقی شرحوں میں اضافہ

حیدرآباد:تلنگانہ میں جلد ہی برقی شرحوں میں اضافہ ہوگا۔ اضافہ سے متعلق تجاویز ڈسکا مس کی جانب سے الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن ( ای آر سی )  کو بھیجی گئی ہیں۔ گھریلو صارفین سے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت طلب کی گئی۔ اسی طرح ایچ ٹی صارفین کیلئے فی یونٹ ایک روپیہ اضافہ کی تجویز ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ اضافہ کی سلیب واری تفصیلات ویب سائٹ پر دستیاب رکھی جائیں گی۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے سی ایم ڈی رگھوماریڈی نے کہا کہ برقی شرحوں میں اضافہ سے ڈسکسمس کو 6,831 کروڑ روپے حاصل ہوں گے‌۔ ریاست میں برقی شرحوں میں اضافہ کا پہلے ہی وزیر برقی کی جانب سے اشارہ دیا گیا تھا۔ 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button