انٹر نیشنل

مسجد میں امام پر قاتلانہ حملہ _ فجر کی نماز پڑھانے کے دوران واقعہ _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 10 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ کے نیوجرسی کے ایک امام  پر مسجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے دوران قاتلانہ حملہ پیش آیا۔ ایک نوجوان نے امام پر اس وقت چاقو سے حملہ کردیا جب وہ فجر کی نماز پڑھا رہے تھے  اب ان کی حالت مستحکم ہے۔

حملہ آور نوجوان جس کو پولیس کے حوالے کردیا گیا 

یہ واقعہ ساؤتھ پیٹرسن کی عمر بن خطیب مسجد میں اس وقت پیش آیا جب 200 کے قریب نمازی سجدے میں تھے۔ اس دوران ایک نوجوان نے نمازیوں کو پھاند کر ممبر تک پہنچ گیا اور امام سید النقیب پر  متعدد بار چاقو کے وار کیے۔ امام کی چینخ وپکار پر اگرچہ ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن  اسے نمازیوں نے پکڑ لیا اور کافی پٹائی کی بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا۔ حملے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button