تلنگانہ

نرمل ضلع میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع۔مقامی لوگ خوفزدہ

تلنگانہ کے ضلع نرمل میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے کوبیرمنڈل میں یہ تیندوا مقامی افراد کو نظرآیا جس کے بعد ان میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔مقامی افراد نے اس تیندوے کی نقل وحرکت کو اپنے سل فونس میں قید کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق بعض افراد نے اس تیندوے کو سڑک عبورکرتے ہوئے دیکھا۔یہ افراد بائیک پر جارہے تھے کہ ان کو اچانک جھاڑیوں میں سے یہ تیندوا نظر آیا جس کی ویڈیو فوری طورپر ان افراد نے لے لی۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔اس ویڈیو کے تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی مقامی افراد میں فکرمندی اور تشویش کی لہردوڑگئی۔کئی افرادنے اس تیندوے کی موجودگی کے سبب گھروں میں ہی محدود رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بعض افراد نے کہا کہ اس تیندوے کی موجودگی کی اطلاع پر وہ راتوں کو گھروں سے نکلنے سے گریز کریں گے اور اس تیندوے کے مویشیوں پر امکانی حملہ کے پیش نظر مویشیوں کی حفاظت کا کام کریں گے کیونکہ عموما راتوں کو تیندوا مویشیوں پر حملے بھی کرتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button