اڈیشہ کی مندرمیں حیدرآبادی بچی کے ساتھ دست درازی۔پجاری گرفتار

بھونیشور: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ لڑکی کے ساتھ ریاست اڈیشہ کی ایک مندرمیں دست درازی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ پوری کی سنگھ دوار پولیس نے بامن مندر کے پجاری سنگرام داس کو گرفتار کیا اور اسے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سے ایک خاندان جگناتھ مندر کے درشن کے لیے آیا تھا۔ کمپلیکس میں دیگر مندروں کا دورہ کرتے ہوئے وہ بامن مندر گئے جہاں 11 سالہ لڑکی تنہا پوجا کررہی تھی کہ پجاری نے اسکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ لڑکی کے والد کی شکایت پرپجاری کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔