حیدرآباد کی جیل میں قیدی کی خودکشی

حیدرآباد: حیدرآباد کی چرلہ پلی جیل کے ایک قیدی نے خودکشی کرلی۔قتل کے ایک معاملہ میں سرینواس نامی یہ قیدی چرلہ پلی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔گذشتہ دو دنوں سے اس کی صحت خراب تھی جس پر جیل کے اندر موجود اسپتال میں اس کا علاج کروایاجارہا تھا۔اس نے اسپتال میں رکھی بیڈ شیٹ کا استعمال کرتے ہوئے پھانسی لگالی۔سرینواس 2019میں سوریہ پیٹ ضلع میں ہوئے قتل کے معاملہ کا مجرم تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔