حیدرآباد کے پرانا شہرمیں جسم فروشی کے اڈہ پردھاوا

حیدرآباد: حیدرآباد میں پولیس نے جسم فروشی کے اڈہ پردھاواکیا۔ باخبرذرائع کی اطلاع پرپولیس نے بالاپوررائل کالونی کے ایک مکان پرچھاپہ مارا جہاں جسم فروشی کا اڈہ چلایا جارہا تھا۔ پولیس نے وہاں سے ایک نابالغ لڑکی کو بچالیا جس کا تعلق ریاست بہارسے بتایا جاتا ہےاورسیکس ریاکٹ چلانے والے دو آرگنائزرس کے علاوہ ایک گاہک کوگرفتارکرلیا۔ آرگنائزرس کے نام ریحانہ اورابو بتائے گئے ہیں۔