حیدرآباد میں جسم فروشی کے اڈہ پر دھاوا،دلال خاتون فرار۔4 خواتین کو بچا لیا گیا

حیدرآباد: پولیس نے مادھا پور میں مساج سنٹر کی آڑ میں چلائے جانے والے‌ جسم فروشی کے اڈہ پر چھاپہ مارا۔ ریسپشنسٹ سچن، گاہکوں ستیش اور راج کمار کو پولیس نے گرفتار کر لیا وہاں سے چار خواتین کو بچا لیا گیا۔پولیس نے باوثوق ذرائع کی اطلاع پر لوٹس بلس سپا کے نام سے چلائےجانے والےاس اڈہ پر دھاوا کیا۔ اسپا سنٹر چلانے والی خاتون آرگنائزر سجاتا فرار ہے۔ سجاتا کے خلاف مادھا پور تھانے میں ماضی میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کو لاکر ان سے جسم فروشی کرواتی تھی۔