جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب۔ تریپورہ کی لڑکیوں کو بچالیا گیا

چینئی: ریاست تریپورہ سے چار لڑکیوں کو گھریلو کام کے بہانے لاکر ان سے جسمفروشی کروائی جا رہی تھی۔ اسواقعہ کا انکشاف اتوار کی دیر رات چنئی میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست تریپورہ کے شیواجالا علاقے سے تعلق رکھنے والی سلیمہ قدوس (38) سالہ بنگلور اور چینئی نوجوان خواتین کو ملازمتیں دلوانے کے بہانے بھجوا رہی تھی۔
پہلے تریپورہ کی چار لڑکیوں کو بیوٹی پارلر میں کام کرنے کے لیے بھیجا تھا۔بعد ازاں انھیں چنئی منتقل کیا گیا۔ لڑکیوں کو اس ماہ کی 17 تاریخ کو چنئی کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک مقام پر رکھا گیا۔ وہاں علاالدین، معید، انور اور حسین نامی چار افراد لڑکیوں پر تشدد کرتے ہوئے ان سے جسمفروشی کروارہے تھے۔ انلڑکیوں کو ریسارٹس بھجوایاجارہا تھا۔
متاثرین میں شامل ایک 16 سالہ لڑکی 26 جنوری کو فرار ہوگئی اور وہ کسی طرح پولیس کے پاس پہنچ گئی۔پولیس نے چاروں لڑکیوں کو بازیاب کرالیا تاہم خاتون سمیت گروہ کے ارکان فرار ہو گئے پولیس انھیں تلاش کررہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ لڑکیوں کو تریپورہ منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔