نیشنل

سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کا انتقال

نئی دہلی: سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کا خرابی صحت کے باعث ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ سبرت رائے ایک خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ وہ کافی عرصے سے خرابی صحت سے متاثر تھے۔

 

بتایا گیا ہے کہ سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کا انتقال عارضہ قلب کی وجہ سے ہوا ہے۔ 12 نومبر کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں انہوں نے 14 نومبر کی رات 10:30 بجے آخری سانس لی۔

 

سبرت رائے کا جنم 10 جون 1948 کو ریاست بہار میں ہوا ان کی ابتدائی تعلیم ہولی چائلڈ اسکول کولکتہ میں ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے یوپی کے گورکھپور میں میکانیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔رائے نے 1978 میں سہارا انڈیا پریوار کی بنیاد رکھی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button