حیدرآباد میں نقلی پولیس والے گرفتار

حیدرآباد:حیدرآباد کی ساوتھ زون پولیس نے ایک ٹولی کو گرفتار کرلیا جو خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے ٹھگ رہی تھی۔ڈی سی پی ساؤتھ زون گجا راؤ بھوپال نے میڈیا کو بتایا کہ پرانا شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے خود کو ملازم پولیس ظاہر کرتے ہوئے  بعض افراد کے سیل فون اور رقم چھین لی تھی۔اس معاملے میں رین بازار پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے  سید اکرام  الدین، محمد امام الدین، محمد ایان خان اور سید عامر واجد علی کو گرفتار کرلیا ، اس ٹولی کے ایک رکن کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔