نیشنل

چیف منسٹرپنجاب نے دے دیا استعفیٰ

امرتسر:پنجاب کے چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے ۔ آج کیپٹن امریندر سنگھ نے گورنر بنواری پروہت سے ملاقات کرکے انھیں اپنا مکتوب استفیٰ پیش کردیا ۔ کیپٹن کے میڈیا ایڈوائزر روین ٹھکرال نے کہا کہ امریندر سنگھ نے پنجاب کے گورنر سے ملاقات کرکے انہیں اپنا اور اپنی وزرا کونسل کا استعفی نامہ پیش کیا۔ گورنر کو استعفی پیش کرنے کے بعد راج بھون کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں تیسری مرتبہ یہ ہوا ہے ۔ کیپٹن نے کہا کہ میں نے آج صبح ہی فیصلہ کرلیا تھا ۔ اس سلسلہ میں پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کو بھی اس فیصلہ سے واقف کروادیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے ریاست میں کانگریس پارٹی کے داخلی اختلافات کے درمیان کیپٹن کی جانب سے یہ بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button