نیشنل

ویکسین نہ لینے پر بازاروں،مذہبی مقامات اور شادی میں شرکت کی اجازت نہیں۔پنجاب حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی: کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور اومیکرون سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے ملک کی مختلف ریاستوں میں پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں ایسے میں پنجاب حکومت نے سخت فیصلہ لیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں نے کووڈ19  کے دونوں ٹیکے نہیں لگوائے ہیں انہیں 15 جنوری سے ریاست کے عوامی مقامات پر داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایک تازہ حکم نامے میں ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ اُن سبھی لوگوں نے جنہوں نے کووڈ کے دونوں ٹیکے نہیں لگوائے ہیں، اپنے گھروں میں رہنے کی ضرورت ہے اور وہ عوامی مقامات، مارکیٹ، تقریبات، عوامی ٹرانسپوٹ اور مذہبی مقامات پر نہیں جاسکتے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے اومیکروں ویرینٹ کے معاملے بڑھنے کے سبب وہ لوگ جنھوں نے دونوں ٹیکے نہیں لگوائے ہیں انہیں زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد کورونا کے ٹیکہ نہ لینے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button