جرائم و حادثات

جنونی عاشق نے لڑکی کا بلیڈ سے گلا کاٹ دیا _ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں واردات

کریم نگر _   جنونی عاشق نے محبت سے انکار پر ایک لڑکی کا بلیڈ سے گلا کاٹ دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے کوتہ پلی گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بودولہ سائی کمار نام کا نوجوان گزشتہ کچھ عرصے سے کوتہ پلی کی لڑکی کاویا شری کا پیچھا کر رہا تھا۔

آج جب لڑکی کے گھر پر کوئی نہیں تھا تو ملزم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی پر بلیڈ سے حملہ کر دیا۔ اس کی گردن پر شدید چوٹیں آئیں۔ مقامی لوگوں نے متاثرہ کی چیخ و پکار دیکھی اور فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ ملزم سائی کمار پہلے ہی وہاں سے فرار ہو گیا ۔ زخمی لڑکی کو فوری طور پر کریم نگر کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ہاسپٹل پہنچی جہاں وہ زیر علاج تھی اور اس کا بیان ریکارڈ کر لیا ۔

 

پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ کی صحت اب مستحکم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button