جرائم و حادثات

حیدرآباد جانے والی بس لاری سے ٹکرا گئی۔3 ہلاک 15 زخمی

مریال گوڑہ: ریاست تلنگانہ کے متحدہ ضلع نلگنڈہ میں ٹراویلس کی بس سڑک پررکی ہوئی لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں 3 مسافرہلاک اورقریب 15 زخمی ہوگئے۔ فوری ملی اطلاع کے مطابق اونگول سے حیدرآباد جانے والی بس چنتا پلی ہائی وے پرحادثہ کا شکارہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت ملیکارجن، ناگیشورراو اورجئے راو کے طورپرکی گئی ہے۔ ان کا تعلق پرکاشم اورگنٹورسے بتایا گیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے مریال گوڑہ کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس حادثہ کی تحقیقات کرررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button