اسپشل اسٹوری

سعودی عرب ۔ تیل وگیس کے شعبے میں پہلی خاتون فیلڈ انجینیئر رغد الدوسری  

ریاض ۔ کے این واصف 

سعودی خواتین یکے بعد دیگرے ہر شعبہ حیات میں اپنی موجودگی درج کروارہی ہیں یہاں کی خواتین موافق پالیسیز بھی ان کی ہمت افزائی کررہی ہیں۔ تازہ اطلاع کے مطابق ایک سعودی خاتون رغد الدوسری تیل و گیس کے شعبے میں قدم رکھا ہے اس شعبہ میں آنے والی یہ پہلی خاتون انجینیئر ہیں۔

 

اخباری نمائندون سے گفتگو کرتے ہوئے رغد الدوسری نے تیل اور گیس کے شعبے سے منسلک ہونے کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے۔انہوں نے بتایا کہ’ وہ ایک سال قبل اس شعبے میں منسلک ہوئیں۔ تیل وگیس کے کنوؤں کی کھدائی کے شعبے میں کام کرنے والی پہلی فیلڈ انجینیئر خاتون ہیں‘۔

 

 

’سعودی عرب میں تیل اور گیس کا شعبہ بنیادی نوعیت کا ہے۔ یہاں آمدنی کے اور بھی ذرائع ہیں جن پر انحصار کیا جاسکتا ہے لیکن سعودی معیشت اور صنعت سمیت زندگی کے ہر شعبے میں اس کی ضرورت ہے‘۔  رغد الدوسری نے کہا کہ ’اس شعبے میں کردار ادا کرنے کی خواہش تھی۔ سب سے بڑا مسئلہ دور دراز مقامات پر طویل ڈیوٹی کے حوالے سے پیش آیا۔ روزانہ بارہ گھنٹے سے زیادہ کی ڈیوٹی بڑا چیلنج تھا‘۔

 

سعودی خاتون انجینیئر کا کہنا تھا کہ ’آگے بڑھنے کی خواہش مند خواتین کے لیے میرا پیغام ہے یہ شعبہ نیا ہے لیکن دروازے کھلے ہیں۔ اپنے اہداف پورے کرنے کےلیے قدم آگے بڑھائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button