جرائم و حادثات

ناگپورسے حیدرآباد جانے والی بس الٹ گئی۔ ضلع عادل آباد میں حادثہ

عادل آباد: ریاست مہاراشٹرا سے حیدرآباد جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی۔ اس حادثہ میں قریب پانچ مسافرین زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع عادل آباد ایچوڑہ کے مقام پراس وقت پیش آیا جب ناگپورسے حیدراباد جانے والی بس کے ڈرائیورنے بس پرقابو کھودیا اوربس نیشنل ہائی وے پرالٹ گئی۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کے وقت بس میں 20 مسافرین سوار تھے جن میں سے پانچ زخمی ہوگئے۔ ان تمام کو علاج کیلئے عادل آباد کے ریمس ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرائیورنیند کے غلبہ میں تھا جس کی وجہہ سے حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button