انٹر نیشنل

پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی، قطرنے ہندوستانی سفیرکوطلب کرلیا

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو کے دورہ قطر کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون ترجمان کی جانب سے پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف قطر کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی سفیر دیپک متل کو طلب کیا اور ایک سرکاری خط حوالے کیا۔ خط میں ہندوستان میں حکمراں جماعت کے ایک کارکن کی طرف سے پیغمبر اسلام اور اسلام کے خلاف کیے گئے متنازعہ ریمارکس کی مذمت کی گئی۔ سفیر نے کہا کہ یہ ٹویٹس کسی بھی طرح سے حکومت ہند کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ قطر نے ہندوستان میں حکمراں جماعت کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اس طرح کی گستاخی پر پارٹی عہدیداروں کی معطلی کا اعلان کیا گیا ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ قطر ہندوستانی حکومت سے عوامی معافی اور ان تبصروں کی فوری مذمت کی توقع کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button