جرائم و حادثات

حیدرآباد میں برہم عاشق نے معشوقہ کو ٹینکر کے سامنے ڈھکیل دیا، لڑکی ہلاک۔ عاشق کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

حیدر آباد: حیدرآباد میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ برہم عاشق نے معشوقہ کو واٹرٹینکر کے سامنے ڈھکیل دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ضلع کاماریڈی کے ماچا ریڈی منڈل کے ایک تانڈہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ پر میلا نامی لڑکی شہر کے مضافاتی علاقے با چوپلی میں رہتے ہوئے سیلز گرل کے طور پر کام کیا کرتی تھی۔ لڑکی کے آبائی تانڈہ سے تعلق رکھنے والا تر و پتی نامی نوجوان شہر میں کیاب ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہوئے حفیظ پیٹ میں مقیم ہے۔ ان دونوں میں محبت ہوگئی اور لڑکی نوجوان پر شادی کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی۔

 

 

 

اس مسلہ پر ان کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے۔ وہ دونوں آج باچو پلی مین روڈ سے گزر رہے تھے اور ڈیواییڈر کے درمیان رک گئے۔اسی دوران برہمی کے عالم میں تروپتی نے لڑکی کو واٹر ٹینکر کے سامنے ڈھکیل دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button