جنرل نیوز

دارالانصار ٹرسٹ شاخ کاغذ نگر کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم ۔

کاغذ نگر 07 اپریل ( اردولیکس) دارالانصار ٹرسٹ شاخ کاغذ نگر کے زیر اہتمام آج بعد نماز فجر مینارئٹی فنکشن ہال اندرا مارکٹ میں رمضان المبارک کے پیش نظر ہر سال کی طرح امسال بھی غریب مستحق روزے داروں میں رمضان راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی – سیکریٹری دارالانصار ٹرسٹ مفخم احمد کی اطلاع کے مطابق کاغذ نگر کے کچھ ایسے علاقے جہاں غریب مستحق گھروں کو منتخب کرتے ہوئے ان مستحق روزے داروں کے گھر گھر جاکر مکمل تحقیق کے بعد دارالانصار ٹرسٹ شاخ کاغذ نگر کی جانب سے راشن کٹس تقسیم کئے گئے ۔ جس میں کچھ بیوہ خواتین ، طلاق یافتہ خواتین، بوڑھے بزرگ خواتین و حضرات، معذور افراد اور کچھ ایسے خواتین جو گھروں میں کام کرنے جاتی ہیں اور کچھ خواتین کو سوسائٹی کی جانب سے نقد رقم بھی ادا کی گئی اس موقع پر شہر کاغذ نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد مستحقین میں رمضان راشن کٹس تقسیم کیے گئے ۔

اس موقع پر دارالانصار ٹرسٹ کاغذ نگر کے جنرل سیکرٹری مفخم احمد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ محمد ریاض احمد ، خزانچی رحیم ملناس صاحب، سو سائٹی کے نائب صدر عبدالشاکر ، سو سائٹی کے دیگر ممبران میں عبدالمقیم، طیب بن عیسیٰ، محمد فرحان موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button