تلنگانہ

تلنگانہ کے میڈیکل کالج میں ریاگنگ۔ ایم بی بی ایس کے 6 طلباء معطل

سوریہ پیٹ: ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں واقع سرکاری میڈیکل کالج میں ریاگنگ کرنے والے ایم بی بی ایس کے 6 طلباء کو معطل کردیا گیا۔ سال 2019 اور20 کی بیاچ سے تعلق رکنے والے طلباء کو ایک سال کیلئے معطل کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایم ای رمیشن ریڈی نے احکامات جاری کئے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ان طلباء کوہاسٹل سے نکال دینے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے طالب علم سائی کمار کے ساتھ اس کالج میں زیرتعلیم سینئرطلباء نے ریاگنگ کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button