جرائم و حادثات

ٹرین کی زد میں آکرخاتون جاں بحق، سر تن سے جدا ہوگیا۔ عادل آباد میں دلخراش حادثہ

عادل آباد:عادل آباد ضلع کے مرکز میں ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں ایک معمر خاتون کا سر کٹ گیا۔ عادل آباد کی کرانتی نگر کالونی کی ایک بوڑھی خاتون جمعرات کی شب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کر رہی تھی کہ حیدرآباد سے عادل آباد آنے والی کرشنا ایکسپریس ٹرین نے اسے ٹکر مار دی۔اس حادثے میں بوڑھی خاتون کا سر اور دھڑ الگ ہو گئے اور دو بازو مکمل طور پر کٹ گئے۔اس خوفناک سڑک حادثے سے مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ریلوے پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو رمز اسپتال منتقل کیا۔ تاہم جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام رضیہ سلطانہ بتایا جارہا ہے لیکن ابھی مکمل تصدیق نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button