حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارہوگیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے شہریوں کو آج اس وقت شدید گرمی سے راحت ملی جب اچانک موسم تبدیل ہوگیا۔ حیدرآباد، سکندرآباد کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش ہونے کی اطلاعات ہیں، بعض مقامات پرتیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ کئی جگہوں پرہلکی یا تیز بارش ہوئی۔ صبح سے ہی موسم ابرآلود تھا اوردوپہرکے بعد آسمان ابرآلود ہوگیا تھا اورسہ پہرکے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بارش کی وجہہ سے جہاں شہریوں کو گرمی سے راحت حاصل ہوئی وہیں موسم خوشگوارہوگیا۔
شہر کے نامپلی، عابڈس،کوٹھی ،سکندرآباد، ای سی آئی ایل، ناگارم، تارناکہ، لالہ پیٹ، پنجہ گٹہ اوربنجارہ ہلز، ملک پیٹ کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں بارش اور بوندا باندی ہوئی۔ تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بھی بارش کی اطلاع ہے نامپلی، عابڈس،کوٹھی ،سکندرآباد، ای سی آئی ایل، ناگارم، تارناکہ، لالہ پیٹ، پنجہ گٹہ اوربنجارہ ہلز، ملک پیٹ دلسکھ نگر، حیات نگر کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بوندا باندی ہوئی۔