حیدرآباد میں بارش۔ موسم سرد ہوگیا

حیدرآباد: طوفان کے اثراورپڑوسی ریاستوں میں جاری شدید بارش کی وجہہ سے شہرحیدرآباد میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح سےہی موسم ابرآلود ہے حیدرآباد وسکندرآباد کے کئی علاقوں میں ہلکی یا تیز بارش ہورہی ہے جبکہ بعض مقامات سے بوندا باندی کی شکایت وصول ہوئی ہے۔ سرد ہوائیں چل رہی ہیں اوربارش کی وجہہ سے موسم کافی سرد ہوگیا ، درجہ حرارت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کی تھی کہ ریاست کو طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے لیکن بارش ہوسکتی ہے۔