اسپشل اسٹوری

فیشن کے بال کٹوانے کے شوق میں ایک نوجوان نے موت کو دعوت دی _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 27 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) نوجوانوں میں جدید ترین ہیئر اسٹائل کو فالو کرنا ٹرینڈ بن گیا ہے ۔ نوجوان دوسروں سے مختلف نظر آنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے لئے  کچھ نوجوان نئے نئے طریقے سے بال کٹوا رہے ہیں ان دنوں نوجوانوں میں بال کٹوانے کے لئے ” فائر ہیئر کٹ ” کا طریقہ استعمال کررہے ہیں اس سے بال جل جانے کا خدشہ ہوتا ہے اس کے باوجود نوجوان اپنی جان جوکھم میں ڈال کر فائر ہیر کٹ کروارہے ہیں ایسا ہی واقعہ گجرات کے واپی گاوں میں پیش آیا ہے۔ جہاں ایک نوجوان نے فیشن کے بال کٹوانے کے شوق میں اپنی موت کو دعوت دی۔

 

واپی کے بھڈکمورا علاقے کے ایک 18 سالہ  نوجوان نے ’فائر ہیئر کٹ‘ کے لیے ایک سیلون گیا اور سیلون شاپ کے مالک نے بال کاٹنے کے لئے  اس کے بالوں کو آگ لگا دی ۔ اس کے ساتھ ہی آگ اچانک بھڑک اٹھی اور نوجوان کا سر ،گردن اور سینہ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ وہاں کے سیلون منیجر کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کرے۔ اس نے کسی طرح آگ پر قابو پالیا۔ اس کے باوجود نوجوان کے سر، گردن اور سینہ شدید جھلس گیا ۔ اسے  فوری طور پر سورت کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی اور سیلون کے منیجر کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی طور پر اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ بالوں کو آگ لگانے کے لیے بالوں میں لگائے گئے کیمیکل کی مقدار زیادہ گر گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button