تلنگانہ کے ان اضلاع میں 11 اور12 جون کو بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 12جون کو تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد،جگتیال،راجنا سرسلہ،کریم نگر،پداپلی،جئے شنکر بھوپال پلی،مُلگ،بھدرادری کوتہ گوڑم،محبوب آباد،ورنگل اربن،جنگاوں کے بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کاامکان ہے۔اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ 11جون کو کومرم بھیم آصف آباد،راجنا سرسلہ، پداپلی،جئے شنکر بھوپال پلی،مُلگ،بھدرادری کوتہ گوڑم،محبوب آباد،ورنگل اربن،ورنگل رورل، جنگاوں کے بعض مقامات پر بارش ہوگی جبکہ 12جون کو اضلاع عادل آباد،کومرم بھیم،منچریال،نرمل،سوریہ پیٹ کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔تلنگانہ کے بعض مقامات پر آئندہ پانچ دنوں کے دوران 30تا40کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 39.2ڈگری سلسیس تلنگانہ کے راماگنڈم میں درج کیاگیا۔