بارش کا اثر _ تلنگانہ میں اسمبلی کی کاروائی 3 دن تک کیلئے ملتوی

حیدرآباد: سمندری طوفان گلاب کے اثر سے حیدرآباد سمیت تلنگانہ بھر میں جاری شدید بارش کے دوران آج رات ریاستی قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے اجلاس کی کاروائی کو تین دن تک کےلئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 28,29 اور 30ستمبر کو اسمبلی اور کونسل کا اجلاس نہیں ہوگا جبکہ یکم اکتوبر کو دوبارہ اجلاس کا آغاز ہوگا‌۔ بتایا گیا ہے کہ بارش کے دوران منتخبہ نمائندے اپنے حلقے میں رہیں اسی لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کیونکہ اسمبلی سیشن کے دوران عوامی نمائندوں کو حیدرآباد میں ہی قیام کرنا پڑتا ہے۔