تلنگانہ

حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں زبردست بارش کی پیش قیاسی۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے بعض اضلاع میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 4 دنوں کے دوران ریاست کے بعض اضلاع میں زبردست بارش ہوسکتی ہے۔ اضلاع کریم نگر، بھوپال پلی، پدا پلی، ملگ، ہنمکنڈہ، ورنگل کیلئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب حیدرآباد میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ آج شہرمیں موسم ابرآلود ہے اوربعض مقامات سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button