نیشنل

راجستھان میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد اومیکرون سے متاثر۔ملک بھر میں نئے ویرینٹ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی

جئے پور: ملک میں اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔ریاست راجستھان میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے۔ ان تمام کا تعلق آدرش نگر سے بتایا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ سے واپس  آنے کے بعد ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور رپورٹ پازیٹو آئی۔سکریٹری محکمہ صحت ویبھو گیلریا نے کہا کہ ان تمام کے نمونوں کی جینوم ٹیسٹ کی گئی جس کے بعد اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خاندان کے افراد حال ہی میں جنوبی افریقہ سے واپس آئے تھے۔ان کے نمونے جینوم ٹیسٹنگ کے لیے جے پور کے سرکاری زیر انتظام سوائی مان سنگھ اسپتال بھیجے گئے تھے جہاں یہ تمام اومیکرون سے متاثر پائے گئے۔ راجستھان حکومت نے اومیکرون کیسز کے انکشاف کے بعد ناگور کے روہیسا علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

اسی طرح پونے میں 7 افراد کورونا کے اس نئے ویریئنٹ سے متاثر پائے گئے۔واضح رہے کہ آج دہلی میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس درج ہوا تھا اس کے بعد ملک میں اومیکرون وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی تھی لیکن جئے پور میں مزید 9 کیس کی تصدیق کے بعد آج ملک میں اومیکرون وائرس سے متاثرہ افراد کی  تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ابھی تک متاثر ہونے والے 21 بتائیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button