ممبئی سے دہلی جانے والی حضرت نظام الدین ایکسپریس کو حادثہ ٹل گیا

نئی دہلی: ممبئی سے دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس کو حادثہ ٹل گیا۔ یہ ٹرین کل شام گجرات کے پلساڑ کے قریب ٹریک پر رکھے گئے سمنٹ کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ حرکت دانستہ طور پر کی گئی ہے۔ ممبئی حضرت نظام الدین اگستو کرانتی راجدھانی ایکسپریس کے لوگو پایلٹ نے اس بات کی اطلاع ریلوے پولیس کو دی اور ٹریک سے پول کو ہٹا دیا گیا۔ سورت کے ایی جی راج کمار پانڈا نے بتایا کہ یہ حرکت نامعلوم افراد نے کی ہے۔