صفا بیت المال شاخ پداپلی کی جانب سے رمضان راشن کٹس کی تقسیم

صفا بیت المال شاخ پداپلی کی جانب سے رمضان راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی صفا بیت المال شاخ پداپلی کی جانب سے پہلے مرحلہ میں پچاس سے زائد راشن کٹس غریب بیوہ اور مستحق خاندانوں میں تحقیق کے بعد تقسیم کی گئی ہیں اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے مفتی محمد استقام الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء پداپلی نے اہل خیر حضرات سے اس کار خیر میں تعاون و حصہ لینے کی اپیل کی ہے اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اس موقعہ پر مفتی امتیاز خان اسعدی صدر صفا بیت المال پداپلی مفتی محمد شفیق احمد اسعدی حافظ عبد المجیب طاہر صاحب و دیگر موجود تھے