26 جولائی سے تلنگانہ میں راشن کارڈ کی ہوگی تقسیم

حیدرآباد: تلنگانہ میں راشن کارڈس کی تقسیم کا کام 26جولائی سے شروع ہوگا۔یہ کارڈس 3.09لاکھ استفادہ کنندگان کو وزرا، ارکان اسمبلی اور منتخب نمائندے حوالے کریں گے۔محکمہ سیول سپلائزنے پہلے ہی تمام اضلاع کو اس بات کی اطلاع دے دی ہے۔ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر راشن کارڈس کی تقسیم کاکام 26تا31جولائی کیاجائے گا۔راشن کارڈس پر استفادہ کنندگان کو اگست سے راشن فراہم کیاجائے گا۔