چوہے دو لاکھ روپئے کھا گئے۔تلنگانہ میں عجیب وغریب واقعہ

محبوب آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں چوہے ایک شخص کی جانب سے الماری میں رکھے گئے دو لاکھ روپئے کھا گئے۔ اندرانگرتانڈہ سے تعلق رکھنے والا ریڈیاترکاری فروش ہے۔ ٹی وی ایس گاڑی پرگاوں گاوں پھرکرترکاری فروخت کیا کرتا ہے۔
4 سال سے بیماروہ ہے، علاج کیلئے آپریشن کی ضرورت ہے اوراس کیلئے 4 تا 5 لاکھ کا خرچ بتایا گیا ہے۔ اس نے ایک ایک پیسہ جوڑ دو لاکھ روپئے جمع کرکے ان روپیوں کو الماری میں رکھا تھا جسے چوہوں نے کترکرناقابل استعمال بنادیا۔ یہ پورے نوٹ 500 کے بتائے گئے ہیں۔ وہ یہ روپئے لے کربینک پہنچا تاہم بینک حکام نے اسے قبول کرنے سے انکارکردیا۔