مبارکباد

محمد فرید الدین پرنسپل کاکتیہ تعلیمی ادارے جات نظام آبادکے فرزند کی شادی خانہ آبادی  

نظام آباد:27/ مئی (اردو لیکس) محمد فرید الدین پرنسپل کاکتیہ انسٹیٹیویشن نظام آباد کے فرزند محمد مبصر الدین فرقان (بی ٹیک) سافٹ ویر انجینئر کا نکاح مرزا ولایت بیگ ہیلتھ ایکسٹینشن آفیسر نظام آباد کی دختر عائشہ فردوس (بی ایس سی، بی ایڈ)کے ساتھ 25/ مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء اے این گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں انجام پایا۔ فرائض نکاح نائب قاضی عبدالوسیع نے انجام دئیے۔

 

ولیمہ کا عشائیہ محمد عبدالحلیم خان موظف ڈپٹی کلکٹر کی سرپرستی میں 26/ مئی بروز جمعہ کو اے این گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں پر ترتیب دیا گیا۔ جس میں اے سی پی نظام آباد کرن کمار، جی سرینواس گوڑ، سی ایچ رجنی کانت ڈائریکٹر کاکتیہ تعلیمی ادارہ جات، محمد فاروق سلطانس، ایس اے علیم سابق صدرنشین تلنگانہ ریڈ کو چیرمین، سید مجیب علی ڈائریکٹر کریسنٹ گروپ آف اسکولس، ایس اے علیم سابقہ ریڈکو چیئرمین نوید اقبال ریاستی رکن حج کمیٹی و صدر اقلیتی سیل بی آر ایس تلنگانہ،، محمد عبدالقدوس سینئر ٹی آرایس کارپوریٹر، جاوید خان ، شیخ علی صابری صدر فیض العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی، مرزا واصل بیگ ، جاوید خان، احمد عبدالسعید اعظم، ایم اے قیوم این آر آئی، مولانا کریم الدین کمال ، علی باغبان مرزا افسر بیگ، سرفراز محمد خان نمائندہ کارپوریٹر س، محمد فیاض الدین ، جاوید اکرم، میر فاروق علی ، مرزا ریاض احمد بیگ ، محمد اکبر خان کے علاوہ مختلف شعبہ

 

حیات سے وابستہ سرکردہ شخصیتوں معززین شہر، اساتذہ اکرام، و صحافتی نمائندوں جن میں قابل سید جلیل ازہر سینئر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نرمل، اشفاق احمد خان پاپا ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز، احمد علی خان نمائندہ رہنما ے دکن ،محمد یوسف الدین خان سینئر جرنلسٹ ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس و اردو لیکس، ایم اے مقیت فاروقی نمائندہ اعتماد، ایم اے ماجد نمائندہ راشٹریہ سہارا،محمد خالد خان چیف ایڈیٹر روزنامہ مومن ٹائمز، محمد بلیغ احمد اسٹاف رپورٹر روزنامہ منصف، محمد غوث ایڈیٹر محور نظام آباد، سید عثمان علی نمائندہ آداب تلنگانہ، سید اسد ایڈیٹر آج کا تلنگانہ،، محمد امیر الدین (اے جے جرنلسٹ)، ممتاز علی سماجی کارکن، نعیم ،شفیق احمد ، چاند، جمیل احمد، مجیب ، پرنسپل گولڈن جوبلی گر لز کالج، شارق الملک ڈائریکٹر انٹریگل اسکولس ، ایم اے رفیع قائد بی آر ایس ،محمد مجاہد خان این آر آئی ،شیخ ممتاز علی، عزیز واقارب دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نوشہ محمد مبصر الدین فرقان کو اپنی مخلصانہ دعاؤں سے نوازا۔

 

اور مبارکباد دی مہمانوں کا استقبال نوشہ کے والد محمد فرید الدین پرنسپل کاکتیہ تعلیمی ادارے جات نظام آباد، نانا محمد عبدالحلیم خان موظف ڈپٹی کلکٹر، مدثر الدین فیضان،محمد ایم اے رحمان خان بیورو چیف روزنامہ منصف حیدرآباد ،محمد عظیم خان، محبوب علی خان موظف عہدیدار محکمہ ایریگیشن،محمد احمد علی خان قمر(پٹلم)، محمد علیم الدین، محمد سمیع الدین، محمدآلاالدین، شیخ سرفراز علی، محمد شاہنواز علی قریشی، محمد اقبال صدیقی، محمد عبدالرحمن بی ای نرمل، محمد اویس خان ایڈیٹر روزنامہ مومن ٹائمز، معین احمد انجینئر، محمد انس خان نے کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button