آربی آئی نے اہم پالیسی شرح سود میں کوئی ردوبدل نہیں کیا

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے اپنی اہم پالیسی شرحِ سود کو جوں کا توں برقراررکھا ہے۔ ریزروبینک کے گورنر شکتی کانت داس نے آج اِس دوماہی پالیسی کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریپوریٹ کو پہلے کی طرح چار فیصد ہی رکھا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ MSF کی شرح چار اعشاریہ دو-پانچ فیصد پر برقرار ہے اور اِس میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔ اِس شرح پر بینک اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے دوسرے بینکوں سے رقم لیتے ہیں۔ ریزروریپوریٹ بھی تین اعشاریہ تین-پانچ فیصد پر برقرار ہے۔ گورنر شکتی کانت داس نے معیشت کی شرح نمو پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اگست کے مہینے سے سرکار کی کھپت بھی بڑھ رہیہے، جس سے مانگ کو تقویت حاصل ہورہی ہے۔