جنرل نیوز

تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیر کالج بوائز بارکس میں  سی ای او میں داخلوں کا آغاز 

حیدر آباد: تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیر کالج سی او ی بوائز بارکس حیدر آباد میں تعلیمی سال 2023-24 کے لئے داخلے جاری ہیں۔ پرنسپل محترمہ صفیہ بیگم نے کہا کہ MPC/BPC/CEC سال اول میں داخلوں کا آغاز جاری ہے۔ COE کالج بارکس میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے ذہنی و ہونہار طلباء کے لے NEET’ IIT JEE CS’ CA اور LAW TEST کی کوچینگ دی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے لئے کالج کے اوقات میں راست طور پر پرنسپل سے ربط پیدا کریں یا سیل نمبر

مزید تفصیلات کے لیے 9849033251′ 9160285477′ 9985873464

پر ربط پیدا کریں۔

رواں سال 2 طلباء نے 99.34 اور 92 فیصدی IIT JEE کامیابی حاصل کی۔۔کالج میں طلباء کو مفت قیام و طعام کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم تجربہ کار لکچررس کی نگرانی میں دی جاتی ہے۔ اور اسکے علاوہ طلباء کو دینیات کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اور رواں سال میں کئی طلباء نے شاندار مظاہرہ ملک سطح پر اور ریاستی سطح کیا اور جملہ 44 طلباء مظاہرہ پیش کیا۔ جملہ 4 طلباء NIT ورنگل’اگرتلہ اوراندور جیسے مایا ناز ادارے جات میں داخلہ حاصل کیا۔ اسی طرحBPC کہ گروپ میں جملہ 7 طلباءنے MBBSمیں داخلہ حاصل کیااور CECگروپ 5 طلباءنے شاندار مظاہرہ کیا جس میں محمد ضمیر نے CA میں اور 4طلباء نے CS سیٹ حاصل کی.

متعلقہ خبریں

Back to top button