جرائم و حادثات

حیدرآباد میں تاجرکا گولی مارکرقتل۔ملزم پکڑا گیا

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں کارسے تاجر کی نعش کی دستیابی کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ کمشنرپولیس انجنی کمارنے بتایا کہ وجئے بھاسکرریڈی کی نعش کل ترملگیری علاقہ میں کارسے دستیاب ہوئی تھی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم نریندرریڈی نے تاجر کا قتل کردیا ہے، جو مقتول کا قریبی رشتہ داربتایا گیا ہے۔ کمشنرپولیس نے بتایا کہ کمیشن کیلئے ان کے درمیان جھگڑے ہورہے تھے جس پرنریندرریڈی نے اپنے بھائی کا قتل کردینے کا منصوبہ بنایا، کل نریندرریڈی، بھاسکرریڈی کی کارمیں سوارہوا اورراستہ میں اس نے دیسی ساختہ پستول سے فائرنگ کرکے بھاسکرریڈی کا قتل کردیا اورنعش کارمیں چھوڑ کرفرارہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button