جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک شخص کا اغوا!

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک شخص کے اغوا کا واقعہ پیش آیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق نامپلی آغاپورہ کے رہنے والے 60 سالہ غوث پاشاہ کل رات کنگ کوٹھی کے ایک فنکشن ہال میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے، واپسی کے دوران نامعلوم افراد نے انھیں زبردستی کارمیں سوارکرلیا اورانھیں اپنے ساتھ لے گئے۔ مغویہ شخص کے ارکان خاندان نے فوری پولیس کو مطلع کیا جس پرپولیس نے حرکت میں آتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا اورتکنیکی تعاون سے معلوم ہوا کہ انھیں معین آباد علاقہ لے جایا گیا۔ پتہ چلا ہے کہ مغویہ شخص نے اپنے ارکان خاندان سے فون پررابطہ قائم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شہرمیں ہی ہیں۔ مزید تفصیلات انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button