جرائم و حادثات

حیدرآباد قتل واقعہ کی وجہہ لو میریج

حیدرآباد: حیدرآباد کے بیگم بازار میں رونما قتل کی واردات میں ملوث ملزمین کا سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلیا۔ نیرج پنوار نامی نوجوان کا آج رات مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول نے سنجنا نامی لڑکی سے دیڑھ سال قبل لو میریج کی تھی‌ اور انھیں ڈھائی ماہ کا بیٹا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کی اس واردات میں لڑکی کے ارکان خاندان ملوث ہیں۔ نیرج کے ارکان خاندان کے مطابق ان کے بیٹے نے بین طبقاتی شادی کی تھی۔ پولیس انھیں تلاش کررہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button