جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خاتون کا گینگ ریپ

حیدرآباد: شہرمیں ایک خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ سائبرآباد پولیس نے بتایا کہ 18 فروری کی شام ایک گھریلو ملازمہ اپنا کام ختم کرکے انڈس ویالی سے پیرم چیروو کی سمت اپنے گھرپیدل جارہی تھی، راستہ کارسواردو افراد کام کے بہانے اسے اپنی گاڑی میں سوارکرلیا قسمت پورکے پاس سسنان مقام پر لے گئے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اوراس کا زیورچھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے فوری حرکت میں آتے ہوئے ملزمین شبھم شرما اورسمیت کمار شرما کو گرفتارکرلیا ان دونوں کا تعلق ضلع ملکاجگیری سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button