وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ کی کار پر فائرنگ

نئی دہلی: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی۔ یہ واقعہ اتوارکی رات دیرگئے اسلام آباد پیش آیا۔ ریحام خان نے ٹویٹرپراس بات کی اطلاع دی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کے لڑکے کی شادی کی تقریب سے واپس ہورہی تھیں کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کی کار پر گولیاں چلائیں جس میں وہ بال بال بچ گئی۔ ریحام نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے؟ واضح رہے کہ ریحام اورعمران خان نے سال 2015 میں شادی کی تھی لیکن اسی سال دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ کی کارپرفائرنگ
On the way back from my nephew’s marriage my car just got fired at & two men on a motorbike held vehicle at gunpoint!! I had just changed vehicles.
My PS & driver were in the car. This is Imran Khan’s New Pakistan? Welcome to the state of cowards, thugs & the greedy!!— Reham Khan (@RehamKhan1) January 2, 2022