ریکھا۔منفرد اداوں کے ذریعہ شائقین کے دلوں میں مقام بنانے والی اداکارہ

ممبئی: اپنی منفرد اداوں کےذریعہ شائقین کے دلوں میں اپنا الگ مقام بنانے والی ناموراداکارہ ریکھا کی کل سالگرہ ہے۔ ان کا جنم 10 اکتوبر 1954 کو تمل ناڈو کے شہر مدراس میں ہوا۔ ریکھا نے اپنے کیریئر کا آغازصرف13 سال کی عمر میں تمل فلموں سے کیا تھا اورآہستہ آہستہ انھوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا جہاں انھوں نے یش چوپڑا جیسے ڈائریکٹرس کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائے۔ ریکھا کی جوڑی اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ بے حد پسند کی گئی اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔