تلنگانہ کے سبکدوش آئی پی ایس آفیسرپراوین کماربی ایس پی میں شامل ہوں گے!

حیدرآباد: تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے رضا کارانہ طورپرسبکدوش آئی پی ایس آفیسرپراوین کماربہوجن سماج پارٹی میں شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اگلے مہینہ کی 8 تاریخ کو نلگنڈہ کے این جی کالج گراونڈ میں منعقدہ جلسہ عام میں وہ پارٹی کے سینئرقائدین کی موجودگی میں بی ایس پی میں شامل ہوں گے۔ امکان ہے کہ بہت جلد پراوین کماراپنے اس فیصلہ کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ پراوین کمارکے حکمران جماعت میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں جسے انھوں نے مسترد کردیا تھا۔