حیدرآباد سے ادونی جانے والی بس الٹ گئی۔25 زخمی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع گدوال کے کودنڈا پورمیں نیشنل ہائی وے پرآج پیش آئے سڑک حادثہ میں کم ازکم 25 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے ادونی جانے والی آرٹی سی بس الٹ گئی ۔ حادثہ کے وقت بس میں قریب 50 مسافرین سوارتھے۔ یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔ زخمیوں کو علاج کیلئے کرنول کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ ڈرائیورپرنیند کا غلبہ طاری ہوگیا تھا جس کی وجہہ سے بس الٹ گئی۔