لاپرواہی سے سڑک عبورکرنے کے دوران حادثہ۔ سائبرآباد پولیس نے کیا ویڈیو پوسٹ

حیدرآباد: لاپرواہی سے سڑک عبور کرنا بسا اوقات خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ایسا ہی ایک حادثہ حیدرآبادکے رائے درگم میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کے لاپرواہی سے سڑک عبور کرنے کے دوران ایک تیزرفتار بائیک نے اس کو ٹکر دے دی۔گاڑی سوار نے اپنی گاڑی کی رفتار پرقابو نہیں پایا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا تاہم یہ لڑکی معمولی طورپر زخمی ہوگئی۔اس طرح لاپرواہی سے سڑک عبور کرنے کے خلاف سائبرآباد پولیس نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم پر اس حادثہ کا ویڈیو پوسٹ کیا۔ یہ حادثہ جاریہ ماہ کی 12تاریخ کو پیش آیا۔