جرائم و حادثات

سگنل پررکی ہوئی بائیک کو کارکی ٹکر،لڑکی ہلاک۔ حیدرآباد میں حادثہ

حیدرآباد: سگنل پررکی ہوئی موٹرسائیکل کوکار نے ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں نوجوان لڑکی ہلاک اوراس کا ساتھی زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ کل حیدرآباد کے سی آئی آئی جنکشن ٹریفک سگنل کے پاس پیش آیا۔ مادھاپورپولیس کے بموجب سافٹ ویرانجینئراجئے ساکن نریڈ میٹ اپنی دوست جینیفرعرف ڈکروس کے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہا تھا۔ وہ جیسے ہی سگنل پررکے پیچھے سے ان کی گاڑی کو کارنے ٹکردے دی اس حادثہ میں لڑکی ہلاک اورنوجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس نے کارڈرائیورکے خلاف کیس درج کرلیا جبکہ نوجوان کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس جوڑے کی شادی ہونے والی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button