جرائم و حادثات

لفٹ لینا مہنگا پڑا۔ حادثہ میں موٹرسائیکل سواراورخاتون دونوں زخمی

کاماریڈی: ریاست تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص اورایک خاتون زخمی ہوگئے۔ پتہ چلا ہے کہ خاتون نے لفٹ لی تھی وہ بھی حادثہ کا شکارہوگئی- یہ حادثہ ماچاریڈی منڈل کے پالونچہ میں اتوارکی شام پیش آیا۔ رامو نامی شخص موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ راستہ میں لکشمی راو پلی کے پاس ایک خاتون نے اس سے لفٹ پوچھی، موٹرسائیکل سوارنے اسے گاڑی پربٹھا لیا اس دوران راستہ میں تیز رفتارکارنے ان کی گاڑی کو ٹکردے دی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں زخمی ہوگئے۔ انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ حادثہ کا منظرسی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button